Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور زمانہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے بزرگ اداکار جنسی ہراسانی پر جیل بھیج دیے گئے

اداکار کو 8 ماہ قید اور دو سال کے لیے فلموں سے دور رکھنےکی سزا سنائی گئی
شائع 16 مارچ 2024 10:51pm

2021 میں سیریز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی جنوبی کوریا کی سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے بزرگ اداکار او یونگ سو کو جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نے اداکار کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی اور 2 سال کے لیے فلموں سے ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد کے علاج کے پروگرام میں 40 گھنٹے کی حاضری کی سزا سنائی ہے۔

مریم نواز مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

او یونگ سو کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ان کے پاس 7 دن ہیں۔

بیماری کی خبروں کے بعد امیتابھ بچن کا ردعمل آ گیا

79 سالہ اداکار پر 2022 میں خاتون کے ساتھ دو بار جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم اداکار نے ان الزامات کی تردید کردی۔

court hearing

South Korea

North Korea

Squid Game