Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سگریٹ اور نکوٹین کی طلب کو کم کرنے والے کھانے

غذائیت سے بھرپور کھانے اپکے نکوٹین کی طلب کو کم کر یں گے
شائع 16 مارچ 2024 10:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ویسے تو بہت سے طریقے ہیں جو تمباکو نوشی اور نکوٹین کی طلب کو ختم یا کم کرسکتے ہیں، لیکن کیا ہی بات ہو اگر یہ تمام غذائیت قدرتی ہو۔ بہت کم لوگ اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ قدرتی چیزیں کیسے تمباکو نوشی جیسی عادت کو ختم یا کم کر سکتی ہیں، تو آئیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دودھ کا استعمال

دودھ یا دودھ سے بنی چیزوں کا استعمال تمباکو، سگریٹ اور نکوٹین کی طلب کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے، اگر انہیں سگریٹ پینے سے پہلے کھایا جائے تو بعد ازاں ایک کڑوا ذائقہ منہ میں چھوڑتی ہیں جو سگریٹ نوش کو سگریٹ نوشی کے درمیان ہی سگریٹ ترک کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

دار چینی

اگر دارچینی کی ڈنڈیوں کو سگریٹ نوشی سے قبل چبا لیا جائے تو دار چینی کی تاثیر نکوٹین کی طلب کو دبا دیتی ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

ایسی غذا جو وٹامن سی سے بھرپور ہوں مثلاً مالٹا، سنگترہ، لیموں، گاجر وغیرہ اگر ان کھانوں کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ سگریٹ نوش کی طلب کو کم کرتی ہیں، کیوںکہ سگریٹ وٹامن سی کی فراہمی سے محروم کرتا ہے جس سے جسم میں وٹامن سی کی کمی ہوجاتی ہے جسے نکوٹین پورا کرتی ہے۔

پاپ کارن

نہار منہ اگر سگریٹ کی طلب محسوس ہو تو آپ ایک پیالہ کم کیلری والا پاپ کارن ضرور ٹرائی کیجئے گا، اس سے آپ کی سگریٹ کی طلب میں واضح کمی آئی گی۔

نمکین اشیا کا استعمال

جب کبھی آپ کو سگریٹ کی طلب ستائے تو کچھ نمکین اشیاء کا استعمال کرلیں یا زبان کی نوک پر تھوڑا سا نمک بھی لگا سکتے ہیں جو آپ کی سگریٹ کی طلب کو کم کرے گا۔

کیوی فروٹ

کیوی ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ تمباکو نوشی کی طلب کو کافی حد تک کم بھ کرتا ہے۔

پانی پینا

خود کو ہائیڈریٹ رکھنے سے بھی نکوٹین کی طلب میں کمی آتی ہے، منہ اور گلے کو تر رکھنا سگریٹ کی خواہش کو کم کرتا ہے، جبکہ یہ جسم سے زہریلے مادے کے اخراج کا سبب بھی بنتا ہے۔

cigarettes

Tax on Cigarettes