Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لیبیا یونان کشتی حادثہ: ذمہ داری اعلیٰ افسران پر عائد، لیکن چھوٹے افسران بلیک لسٹ کردئے گئے

افسران کی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی پر پابندی عائد
شائع 16 مارچ 2024 09:20pm

لیبیا اور یونان کشتی حادثہ ایف آئی اےکے 87 چھوٹے رینک کےافسربلیک لسٹ کردئیےگئے، رپورٹ کے مطابق افسران کی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی، انسدادانسانی اسمگلنگ سیل میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

رپور کے مطابق بلیک لسٹ افسران میں گوجرانوالا، ملتان، اسلام آباد، کوہاٹ، پشاور، بلوچستان،لاہور اور فیصل آباد زون کے انسپکٹر، سب انسپکٹر اور دیگراسٹاف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا انکوائری رپورٹ میں اعلیٰ افسران پرذمہ داری عائدکی گئی تھی، گریڈ21 کے افسر احسان صادق نے رپورٹ تیار کی تھی، وزیر داخلہ نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

FIA

Greece

Boat Sink