Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی فوج کا دستہ یومِ پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گا، ترجمان چینی وزارت دفاع

ماضی میں سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک کے فوجی دستے بھی اس تقریب میں شرکت کر چکے ہیں۔
شائع 16 مارچ 2024 08:58pm

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاؤگانگ کا کہنا ہے کہ چینی مسلح افواج 23 مارچ کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پریڈ میں شرکت کریں گی۔

ترجمان کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا گارڈ آف آنر دستہ پاکستانی فوج کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ چینی فوجی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہون گے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی انہوں نے ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔

ماضی میں سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک کے فوجی دستے بھی اس تقریب میں شرکت کر چکے ہیں۔

یوم پاکستان جوائنٹ سروسز پریڈ کی تیاریاں گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھیں۔

اس سے قبل، وزارت دفاع نے پہلے ہی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتوں، ڈویژنوں اور چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ کر 15 فروری تک ان عہدیداروں کی فہرستیں طلب کی تھیں جنہیں یوم پاکستان پریڈ میں مدعو کیا جانا ہے۔

تقریب میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام کے علاوہ بیرونی ممالک کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

جبکہ عام لوگ بھی پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

PLA

Chinese Military

Pakistan Day Parade