Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد عمران خان کی رضا مندی سے ہوا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

میرے ٹوئیٹ کے مخاطب شیر افضل نہیں تھے ناکوئی اور تھا، حامد رضا
شائع 16 مارچ 2024 08:42pm

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد عمران خان کی رضا مندی سے ہوا، بلے باز والا موصوف پریشر برداشت نہیں کرسکا. انہوں نے کہا کہ میرے ٹویٹ کے مخاطب شیر افضل نہیں تھے نا کوئی اور تھا۔

حامد رضا نے کہا کہ ہم سب کلیئر تھے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے گا، آر اوز نے میری پارٹی کے 12 ایم پی ایز کے ٹکٹ مسترد کیے، سنی اتحاد کونسل جوائن کرنے کے بعد آج تک کوئی فلور کراسنگ نہیں ہوئی۔

شیر افضل مروت کے حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شیر افضل مروت نے اپنے بیان کی تردید بھی کردی، شیر افضل نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا۔ ہم سنی اتحاد کونسل کے احسان مند ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے ایک روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بارے بیان دیتے ہوئے اسے غلطی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیں شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کی ہدایت کی تھی جس پر کام بھی جاری تھا مگر پھر اچانک حامد رضا کی جماعت کے ساتھ بات چیت ہونے لگی جبکہ جمعیت علما اسلام شیرانی ہمارے ساتھ غیر مشروط اتحاد کے لیے تیار تھی۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اگر شیرانی گروپ کے ساتھ عمران خان کی ہدایت کے مطابق اتحاد ہوجاتا تو ہمارا انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں ہاتھ سے نہیں جاتیں۔

pti

imran khan

Sher Afzal Marwat

Sunni Ittehad Council

Hamid Raza