Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو آگاہ کر دیا گیا
شائع 16 مارچ 2024 06:14pm

پیغامات شئیر کرنے والی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی privacy کو مذید محفوظ بنا دیا ہے۔ واٹس ایپ کے نئے فیچرسے صارفین کا اکاؤنٹ مذید محفوظ ہو گیا ہے، اس نئے فیچر کے بعد ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔

واٹس ایپ کی سیکیورٹی فیچر نے اپنا ایک اور نیا فیچر Silence Unknown Callers متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو خاموش کروا سکتے ہیں۔

اس کے صارفین کو واٹس ایپ کی setting میں جانا ہوگا ، سیٹنگ میں جا کر privacy پر کلک کرئیں تو ٹھیک live location کے نیچے کالز کا آپشن موجود ہوگا کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے تو با آسانی نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑا سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے کسی بھی گمنام اور انجان نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال تو آئے گی لیکن رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔

WhatsApp

WHATSAPP NEW FEATURE

WhatsApp New Update