Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترجیحات ہیں، اسحاق ڈار

افغان وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو فون، تعلقات کے فروغ پر اتفاق
شائع 16 مارچ 2024 05:15pm

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک افغان تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط، تجارت کا فروغ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترجیحات ہیں، ہم افغانستان سے عوامی روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔

Ishaq Dar

Ameer Khan Muttaqi