Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے کی والد پر فائرنگ، محفوظ رہے

والد نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
شائع 16 مارچ 2024 03:40pm
ٖFile Photo
ٖFile Photo

فیصل آباد میں سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے نے فائرنگ کر دی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

سابق ایم این اے کے بیٹے کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر میاں فاروق اور ان کے دوسرے بیٹے قاسم فاروق بال بال بچ گئے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فہد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں میاں فاروق کی مدعیت میں درج کر دیا ہے

میاں فاروق کے اپنے ایک اور بیٹے معظم سے بھی اختلافات رہے ہیں۔

2 ماہ قبل میاں نواز شریف نے میاں فاروق اور ان کے بیٹے معظم میں صلح کروائی تھی۔

میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لیے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی۔

جبکہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا، اور دونوں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔

Faisalabad

EX MNA

Mian Farooq