شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید، 6 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مقام پر دہشت گردوں نے ہفتے کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید ہو ئے، جبکہ 6 دہشت گرد آپریشن میں جہنم واصل کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے باردو سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی تھی۔
دہشت گردی کے واقعے میں 5 فوجی شہید ہو گئے۔
شہداء میں حوالدار صابر، نائک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجا اور سپاہی سجاد شامل تھے۔
حملے کے بعد دہشت گردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر شہید ہو گئے۔
شہید جوانوں کا تعلق ضلع خیبر، لکی مروت، پشاور، کوہاٹ اور ایبٹ آباد سے ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔
حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
بنوں کینٹ میں شہداء کی نماز جنازہ
آئی اسی پی آر کا کہنا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی اور کیپٹن احمد بدر کی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کردی گئی ہے۔
ساتھ ہی حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں جے او سی جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
Comments are closed on this story.