اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کی خبر جھوٹ قرار دے دی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میڈیا پر چلنے والی پلاسٹک کے نوٹوں سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے تردید کر دی ہے۔
سینٹرل بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ بیان اب سامنے آ گیا ہے، جس میں اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک نوٹوں کے استعمال کو زیر غور لانے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ایس بی پی سختی سے ایسی کسی بھی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔
اس قسم کا کوئی پلان یا مشورہ زیر غور نہیں ہے، جس میں نوٹوں کو پیپر سے پلاسٹک پولیمر میں تبدیل کریں۔
ایس بی پی کے مطابق مقامی سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے ذریعے مینوفیکچر کیا گیا کاٹن سے بنا پیپر ہی نوٹوں کے بننے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز میڈیا پر خبر وائرل تھی، جس کے مطابق اب پلاسٹک پولیمر سے نوٹوں کا اجراء ہوگا۔
Comments are closed on this story.