Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کی انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا
شائع 16 مارچ 2024 12:54pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الہیٰ کی انٹر پول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عدالت نے مونس الہٰی کی انٹر پول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ کی ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کی ہدایت بھی کی۔

تحریری حکم کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پرعملدرآمد کروائے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi

MAY 9 RIOTS