Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، اسے ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری

حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا، سابق وفاقی وزیر
شائع 16 مارچ 2024 12:35pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔

پولیس نے فواد چوہدری کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پیش کیا۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین کے کسی ملک نے حکومت کو مبارکباد نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، اس حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔

pti

Fawad Chaudhary

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Politics