Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں میں تبدیلی کردی
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 11:35am
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں میں تبدیلی کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیکنو کریٹ نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جنرل نشستوں پرعمر سرفراز اور اعجاز منہاس کو نامزد کیا ہے۔

صنم جاوید کے والد کا عدالت سے رجوع

صنم جاوید کے والد نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے انسداد دہشتگری عدالت لاہور سے رجوع کرلیا ہے۔

والد نے استدعا کی ہے کہ صنم جاوید کو کاغذات نامزدگی پر دستخط کے لیے جیل سے طلب کیا جائے۔

صنم جاوید کے والد نے جج ارشد جاوید کو ہفتے کے روز ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کی۔

pti

Senate election

sanam javed

Sunni Ittehad Council