Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

خطے میں امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
شائع 16 مارچ 2024 09:20am
تصویر بذریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بذریعہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔ جس میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔

ملاقات میں بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Army Chief General Asim Munir

Pakistan Law and order situation

Commander Bahrain National Guard