خبردار، پانی کی بوتل کا انتخاب سوچ سمجھ کرکریں
گرم موسم میں بہت سے لوگ خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنےکے لیے گھر سے پانی کی بوتل لیے بغیرباہر نہیں جاتے، اگرچہ یہ ایک اچھی عادت ہے لیکن یہ بھی امر قابل توجہ ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کی بوتل ساتھ لے کر جا رہے ہیں ۔
ایک درست پانی کی بوتل کا انتخاب مجموعی صحت اور ہائیدریشن کے لیے بہت اہم ہے۔ دھات کی بوتلیں ، جوکہ اسٹین لیس اسٹیل یا المونیم سے بنی ہوں ،پائیدار ،اور پلاسٹک کا محفوظ نعم البدل ہیں۔
پلاسٹک کی بوتلوں کے مقابلے میں دھات کی بوتلیں کئی اعتبار سےانسانی صحت کے لئے سپریئر ہوتی ہیں ۔ کچھ پلاسٹک کی بوتلیں، جن میں BHA,PHTHALATES پائے جاتے ہیں، پانی کے اندر نقصان دہ کیمیکلز کو منتقل کردیتے ہیں ، اور کئی خطرناک بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں دھات کی بوتلیں، ان کیمیکلز سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ ، مشروبات کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ،اس وجہ سے یہ آوٹ ڈور سر گرمیوں ، سفر اور آفس یا اسکول کے لئے مفید ہے ۔
المونیم کی بوتلیں ایک تو ہلکی اور افورڈ ایبل ہوتی ہیں اور یہ مشروبات اور دھات کے درمیان کسی بھی طرح کے ری ایکشن سے محفوظ ہے ۔
تانبے کی پانی کی بوتلیں اپنے طبی فوائد کی وجہ سے صدیوں سے آیور ویدک دوائیوں میں استعمال کی جاتی ہیں ۔تانبا اینٹی مائیکرو بائیل خصوصیات، ہاضمے اور مدافعاتی نظام کو تقویت دینے میں مددگار ہے ۔
لیکن تانبے کی بوتل ایسیڈک مشروبات کے ساتھ ری ایکٹ کرسکتی ہے اور دھات کا ذائقہ مشروبات میں شامل ہوسکتا ہے ۔
ایسی پانی کی بوتلوں کا انتخاب کریں ،جو ہائی کوالٹی، اسٹین لیس اسٹیل یا المونیم سے بنی ہوں ۔بوتل خریدتے وقت دیکھیں کہ ان پر بی ۔پی اے ۔فری اور فھیتھلیٹس۔ فری لکھا ہوا ہو ۔یہ یقینی بنانے کے لئے کہ یہ ایک محفوظ اسٹینڈرڈبوتل ہے ۔
دھیان دیں کہ بوتل کے اندر کوئی کوٹنگ یا اندرونی تہہ نہ ہو ۔ ایسی بوتلوں کا انتخاب کریں جو فوڈ سیف کوٹنگ ا ور نقصان دہ کیمیکل کو پانی کے اندر منتقل کرنے سے محفوظ ڈیزائن کی گئی ہو۔
Comments are closed on this story.