Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت

دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، محمد بن سلمان
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 10:52am

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی اور محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Saudi Arabia

Mohammed bin Salman

PM Shehbaz Sharif