Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

اطلاق آج سے 31 مارچ تک ہوگا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 07:28am
Petrol price unchanged, Diesel price decreased - Breaking News - Aaj News

وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے75پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا جس کا اطلاق آج سے 31 مارچ تک ہوگا۔

Petroleum products

Petrol

petrol rates

PAKISTAN PETROL PRICES

FUEL RATE