Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

غریب ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

آئی ایم ایف نے فہرست جاری کر دی
شائع 15 مارچ 2024 11:04pm

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی جس میں سر فہرست جنوبی سوڈان ہے جب کہ فہرست میں پاکستان 52 نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو موجود ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔

غریب ترین ممالک کی فہرست میں ح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔

IMF

IMF PAKISTAN

Poverty

IMF DELEGATION