Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں اب وہ نہیں ہوں جو پہلی تھی میرا ڈی این اے تبدیل ہوگیا ہے، اداکارہ ثنا

اداکارہ کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں خصوصی شرکت
شائع 15 مارچ 2024 10:30pm

اداکارہ ثنا کہتی ہیں اگر کوئی رمضان میں بھی اپنے رب قریب ہوتا ہے تو اس پر تنقید نہ کریں بلکہ اللہ نے اس کو موقع دیا ہے ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا ثنا جو پہلی تھی وہ اب نہیں ہے میں مضبوط نہیں ہوں کیونکہ میرے نظر میں مضبوط عورت وہ ہے جس کے پاس کوئی پہچان نہیں ہے کوئی مدد نہیں ہےلیکن پھر بھی اس کے پاس حوصلہ ہے ۔

اداکارہ نے کہا ضروری نہیں کہ ہمیشہ پیسے کے ذریعے کسی کی مدد کی جائے بلکہ آپ کے چند اچھے الفاظ بھی کسی کی زندگی میں انقلاب لاسکتے ہیں کیونکہ زندگی سوچ کے زریعے تبدیل ہوتی ہے ۔

زندگی میں عمر کے ساتھ تبدیلی نہیں آتی بلکہ تجربہ انسان کو تبدیل کردیتا ہے جب آپ سے کوئی ایسی چیز چھن جائے جس سے آپ کو محبت ہو تو ٹوٹ جاتے ہیں اس موقع پر اللہ سب کا ساتھ دیتا ہے ۔

زندگی میں دو چیزوں ہوتی ہیں ایک یقین اور دوسرا ڈر ، ہمیں اپنے ایمان اور یقین پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ہر انسان کو اللہ نے مختلف روح دی ہے اپنی روح کو پختہ کریں ۔

MAYA KHAN

ramadan 2024

Actress Sana

Baraan e rehmat