Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے حوالے سے قرارداد پر قومی اسمبلی میں ’نو نو‘ کے نعرے

ہم نے نوٹ کرلیا ہے، کس نے نو کہا ہے، اسپیکر ایاز صادق
شائع 15 مارچ 2024 10:21pm

قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد پر سنی کونسل ارکان نے مخالفت میں نعرے لگا دیئے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہوئی، تحریک شازیہ مری کی جانب سے پیش کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی کے رائے لینے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے دو بار ’’نو‘‘ کہا۔ جس پر اسپیکر ایاز صادق حیران رہ گئے اور پوچھا کہ یہ غزہ کی قرارداد ہے، کیا آپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں؟

جس پر کوئی جواب نہیں آیا، اسپیکر تحریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھی تو پھر کسی نے نو کی آواز لگادی، اجس پر ایاز صادق نے کہا ہم نے نوٹ کرلیا ہے، کس نے نو کہا ہے۔

قرارداد ایک بار پھر باضابطہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کی گئی تو پھر کسی نے ’نو‘ کی آواز لگادی، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے ناراضگی کا اظہار لیا اور بولے خدا کا واسطہ ہے اس کو تو متفقہ رہنے دیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قرار داد پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے ’نو نو‘ کے نعروں پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو نے واقعے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ’شیم آن پی ٹی آئی‘۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعروں کو شرمناک قرار دے دیا۔کہا کہ پی ٹی آئی ہو یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے مسئلے پر سنجیدہ ہونا چاہیے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے۔

pti leader

Bilawal Bhutto

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari

Shazia Marri

ayaz sadiq

ppp candidates

Sunni Ittehad Council