Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکان کے تنازع پر فائرنگ، بھائی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 10:49pm

صوابی کے علاقے ترلاندی کالوڈھیر میں مکان کی تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا فائرنگ سے دو بھائی موقع پر جانبحق ہوگئے، جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو فریقین کے تلخ کلامی درمیان جھگڑا ہوا لڑائی کے دوران لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے فریق نے گھر میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کیٹیگری ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جانبحق افراد کی شناخت مشتاق زادہ اور محمد زادہ کے ناموں سے کرلی گئی ہیں ، جبکہ زخمیوں میں ملزم اشتیاق زادہ، بیوہ مثل زادہ اور سعود ولد مثل زادہ شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم اشیاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ کالوخان میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔

KPK

police

KPK Police

BRUTAL KILLING