حکومت نے آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کامطالبہ مسترد کردیا
حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں تبدیلی کامطالبہ مسترد کردیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائےگی۔
ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ محصولات بہتربنانےکیلئےمتبادل ذرائع تلاش کیےجائیں گے، این ایف سی کےاخراجات میں وفاق اورصوبےمل کرنئی حکمت عملی بناسکتے ہیں۔
وفاق اورصوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے، سکیورٹی سے متعلق اخراجات اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی پرترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔
Comments are closed on this story.