ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 7 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں پر غور کیا گیا ، اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر اور 132کے وی رڈ اسٹیشنز بھی تعمیر کیے جاٸیں گے۔ دوسری سرکٹ اسٹرنگینگ کے ساتھ جیوانی سے گوادر تک 94 کلومیٹر ٹرانمیشن لاٸن منصوبے پر 5440ملین روپے لاگت آئے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حویلیاں ایبٹ آباد گریویٹی بیسڈ سیف ڈرنکنگ واٹرسپلائی سسٹم کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، منصوبے کےلیے 3336.20 ملین روپے کی منظوری دی گٸی۔ منصوبے پرخیبر پختونخوا حکومت 1296.20 ملین روپے خرچ کرے گی۔
منصوبے کو پی ایس ڈی پی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبے سے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جبکہ مجوزہ منصوبے میں گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیربھی شامل ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن، سینئر حکام سمیت صوبائی پی اینڈ ڈی محکموں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Comments are closed on this story.