Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 08:14pm

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کےذریعےمعاشی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر غور بھی کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور افغانستان میں پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف نے امریکی سفیر سے ڈاکٹرعافیہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی

امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غورکیا گیا۔

IMF

IMF PAKISTAN

Donald Bloom

American Embassy