Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 09:37pm

سبی میں ڈی ایس پی میر خالد زمان مری کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نیتیجے میں ڈی ایس پی میرخالد زمان مری شہید ہو گئے۔

سبی میں افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں حملہ آوروں نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خالد زمان کو چھ گولیاں لگی ڈی ایس پی خالد زمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، حملہ آور واقعے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا۔

۔سی ایم ایچ میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، ۔شہید ڈی ایس پی میر خالد زمان مری سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر مری کے بڑے بھائی تھے۔

دوسری جانب بنوں میں تھانہ میریاں کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس ہیڈ کانسٹیبل فرمان تھانہ ککی میں انویسٹی گیشن محرر تھا، واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

firing

police

Target Killing

Police operation