Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا
شائع 15 مارچ 2024 05:17pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتیجے تک پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

مزید پڑھیں

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روک دی

ECP

اسلام آباد

balochistan assembly

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

PB 50

repolling