Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ریستوران میں خاتون کے کھانے سے 8 لال بیگ نکل آئے

خاتون نے لال بیگ نکلنے پر ریستوران کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی
شائع 15 مارچ 2024 05:14pm
Source: The Quint
Source: The Quint

بھارت میں خاتون کے کھانے سے ایک ساتھ 8 لال بیگ نکلنے پر خاتون تھانے میں شکایت درج کرا دی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ایک مقامی ریستوران کونناٹ پلیس میں خاتون کی جانب سے ڈوسا کا آرڈر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ایشانی اور ان کی سہیلی نے نئی دلی میں واقع ریستوران میں کھانے کا آرڈر دیا تھا، تاہم دونوں اُس وقت حیران رہ گئیں، جب ان کے کھانے سے لال بیگ نکلے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ڈوسا میں سیاہ رنگ کی کچھ چیز دیکھی، جس نے خاتون کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

خاتون ایشانی نے اپنی سہیلی کو ویڈیو ریکارڈ کرنے کو بھی کہا، تاہم ریستوران کا اسٹاف ویڈیو مکمل ہونے سے قبل ہی لال بیگوں والی پلیٹ واپس لے گیا۔

جس پر ایشانی نے پولیس سے رابطہ کیا اور ریستوران کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

ایشانی کے مطابق اس حادثے نے میرے ذہن میں ریستوران کے لائسنس اور آپریشن کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ آج کے بعد میں کسی بھی ریستوران میں کھانے کا آرڈر دینے سے پہلے سوچوں گی۔

میں اسی وقت آرڈر دوں گی، جب مجھے اُس ریستوران کی صاف صفائی مطمئن کرے گی۔

india

Indian police

restaurant

cockroaches