Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان میں کون کون سی اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے؟

ادارہ شماریات نے اعدادوشمارجاری کر دیے
شائع 15 مارچ 2024 04:47pm

ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، کیلے، انڈے، ایل پی جی سمیت 18 اشیائے خوردنوش مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 35 فیصد بڑھ کر پارہ بتیس اعشاریہ آٹھ، نو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی طور پر شرح 32 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیاز 13، ٹماٹرکی فی کلو قیمت 30 روپے، کیلے فی درجن 34 روپے، انڈے فی درجن 19 روپے تک ہو گئے ہیں۔

جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے، لہسن فی کلو 22 روپے اور مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک، زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔

البتہ رپورٹ کے مطابق برانڈڈ خوردنی تیل، برانڈڈ گھی اور آٹے کا تھیلا سستا ہوا ہے۔ رواں ہفتے تازہ دودھ خشک دودھ دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے ہیں۔

Inflation

Pakistan Inflation

ramadan 2024