Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

تمباکو کے شعبے پر یکساں ٹیکس کے نظام کی سفارش

ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق قومی خزانے کو567 ارب روپے کا بھاری نقصان ہوا
شائع 15 مارچ 2024 04:22pm

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے ٹیکس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ سات سالوں میں سگریٹ انڈسٹری سے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہیں کیا گیا جاسکا۔

ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق ہدف پورا نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو567 ارب روپے کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 سے 2023 کے دس سال میں ایف بی آر نے1795ارب 46 کروڑ روپے کے اہداف مقرر کیے۔

تاہم ایف بی آر نے 1228ارب 12کروڑروپے کا ٹیکس ریونیوجمع کیا، احداف سے کم وصولیوں پرقومی خزانے کو 567 ارب 34 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مختلف شعبوں پر ٹیکس ریونیو سے متعلق پالیسی کو بہت احتیاط سے مرتب کیا جائے، پاکستان میں تمباکو سے متعلق طویل مدتی ٹیکس پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے.

تمبا کو کے شعبے کے لیے سادہ اوریکساں ٹیکس نظام نافذ کیا جائے جس سے سالانہ بنیادوں پرٹیکس ریونیومیں 30 فیصد کی تسلسل سے گروتھ ہواس سے سگریٹ کے استعمال میں کمی ہو اور حکومت کا ریونیو بھی متوقع ہدف کے مطابق جمع ہوسکے۔

FBR

tax

Tax Revenue Plan

SDPI