Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی سے متعلق ہربھجن سنگھ نے مشورہ دے دیا

بھارتی سابق بالر نے سابق کپتان سے متعلق تردید بھی کر دی
شائع 15 مارچ 2024 03:02pm

سابق بھارتی کرکٹ ہربھجن سنگھ نے معروف بلے باز ویرات کوہلی کو آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، وہ یوٹیوب چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی آج کل گراؤنڈ میں کھیلتے دکھائی نہیں دے رہی ہیں، کیونکہ انہیں آرام کی ضرورت تھی۔

جبکہ سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ویرات کوہلی کو اچھے آرام کی سخت ضرورت ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے خبر گردش کرر ہی تھی، جس کے مطابق ویراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نظر نہیں آئیں گے، جبکہ سیلیکٹرز بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

تاہم 35 سالہ سابق بالر نے ایسی کسی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل آ رہا ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ، مجھے امید ہے، ویرات کوہلی کا بلا اسی طرح شور مچائے گا، جیسے پہلے مچاتا آ رہا ہے۔

ویراٹ کے دماغ میں ورلڈ کپ کی ٹرافی ہے، اس نے اپنی پہلی کوشش میں ورلڈ کپ جتوایا۔ جبکہ ہربھجن سنگھ اسی امید پر قائم ہیں کہ ٹرافی گھر آنے تک وہ ہار نہیں مانیں گے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی قسمت تھی اور اس کے بعد ویرات ایک بڑے کھلاڑی بن گئے لیکن 2015، 2019 اور 2023 ورلڈکپ کھیلنے کے باوجود وہ ٹرافی نہیں اٹھا سکے۔

واضح رہے 2011 میں جب بھارت نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا، تو اس دوران ویرات کوہلی سائیڈ کا حصہ تھے، تاہم اب تک ان کی موجودگی میں ٹیم نےت دوسری بار کوئی عالمی ٹرافی اپنے نام نہیں کی ہے۔

virat kohli

Indian cricket team

Indian Cricketer

harbhajan singh

t20 world cup 2024