Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سدھو موسے والا کے والد نے پہلی بار بچے کی پیدائش سے متعلق خاموشی توڑ دی

والد بالکول سنگھ نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کر دیا
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 05:02pm

سدھو موسے والا کی والدہ کے ہاں متوقع نومولود کی پیدائش سے متعلق اب والد نے باقاعدہ ردعمل دے دیا ہے۔

والد بالکور سنگھ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کان نہ دھریں۔

فیس بُک پر اپنے پوسٹ میں بالکور سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم سدھو موسے والا کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ہماری فیملی کو لے کر پریشان ہیں۔

مگر ہم بتانا چاہتے ہیں، کہ ہماری فیملی سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان افواہوں پر یقین نہ کریا جائے۔ جو بھی خبر ہوگی، فیملی آپ سب سے شئیر کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول گلوکار کی والدہ چرن سنگھ حاملہ ہیں اور ان سے متعلق افواہ گردش کرر ہی تھی کہ انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

اس خبر پر والد بالکوال سنگھ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے، ایسی تمام خبروں پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن سنگھ آئی وی ایف کے ذریعے دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چرن کور سنگھ گزشتہ 6 سے 7 ماہ سے احتجاج سمیت دیگر عوامی تقاریب میں نظر نہیں آ رہی تھیں، وہ بیٹے کے قتل کے بعد سے بالکول سنگھ کے ہمراہ احتجاج میں شریک رہی تھیں۔

آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا۔

Mother

Sidhu Moosewala

Pregnancy

IVF