Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال صدقہ فطر اور روزہ توڑنے کا کفارہ کتنا ہوگا

فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو دائمی مریض ہو یا روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو۔
شائع 15 مارچ 2024 11:08am
تصویر: زم زم ڈاٹ کام
تصویر: زم زم ڈاٹ کام

چیئرمین پاکستان شریعہ بورڈ شیخ الحدیث پروفیسرڈاکٹر مفتی محمد ظفراقبال جلالی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اورفدیہ کی کم از کم مقررہ رقم بتادی ہے۔

امسال صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 300 روپے فی کس ہوگی جو کہ 2 کلو گندم کے آٹے کی قیمت کے برابرہے۔

پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال کے مطابق بیماری کے باعث روزہ چھوڑنے کا فدیہ فی کس 300 روپے ہو گا۔

جو مسلمان جو، کھجور’، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کرناچاہیں ان کے لیے نصاب کچھ یوں ہوگا،

جَو(4 کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہے، کھجور(4 کلو) فطرہ اورایک روزے کا فدیہ 2400روپے ہو گا۔ کشمش ( 4 کلو) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہے۔

روزہ توڑنے کاکفارہ 60 مساکین کو دووقت کا کھانا کھلانا ہے۔

چیئرمین شریعہ بورڈ کا کہنا ہے کہ روزہ کا فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو دائمی مریض ہو یا روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اور بظاہر تندرست ہونے کی کوئی امید نہیں ہو۔مسافر اورعارضی مریض روزے کی قضا کریں، فدیہ روزہ چھوڑنے کا بدل نہیں بن سکتا۔

اس سال بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم ازکم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے پر زکوٰۃ منہا کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ فطر یا فطرانہ، خیرات سے متعلقہ اسلامی اصطلاح ہے۔ جسے رمضان کے روزوں میں لغو اور بیہودہ کلام کی طہارت کے لیے قراردیا گيا ہے۔ صدقہ فطر ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر یکم شوال المکرم کی صبح طلوع ہوتے ہی واجب ہو جاتا ہے، اس کی ادائیگی کا مستحب وقت نمازعید سے قبل کا ہے۔

Ramzan

ramadan 2024

Fitrah