Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

صبح کے وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی
شائع 15 مارچ 2024 10:05am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

انٹر بینک میں جمعہ کی صبح لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ دوسری طرف صبح کے وقت ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی آئی۔

کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت صبح کے وقت 278.60 روپے پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 مارچ کو انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے77 پیسے تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کی صبح ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

100انڈیکس میں 160 پوائنٹس کمی آئی جس کے بعد مارکیٹ میں 65 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

صبح کے وقت کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 64 ہزار 900 پر آیا۔

us dollar

pakistan stock exchange

dollar vs rupee