Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کا اسکرین ٹائم ڈانٹ ڈپٹ کے بجائے ایسے کم کروائیں

زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پرمنفی اثرات ڈال رہا ہے
شائع 15 مارچ 2024 09:55am
ایلیزون
ایلیزون

جدید دنیا میں ٹیکنالوجی کئی فوائد آفر کرنے کے باوجود زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کےساتھ ساتھ ان کی مجموعی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے ۔

بحیثیت والدین آپ کے لیے اس ٹیکنالوجی کی لمٹس مقرر کرنا اور صحتمندانہ عادات کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے تلاش کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ آج کے بچوں کو انٹرنیٹ سے دور رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں چند طریقوں پر عمل کر کے بچوں کو نہ صرف اسکرین کے بے جا استعمال سے باز رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ان کے اندر صحت مندانہ عادات کی تشکیل بھی ہوسکے گی ۔

ایک مثال بنیں

کہتے ہیں بچے اپنے والدین کا پرتو ہوتے ہیں ۔ ان کے لیے ایک اچھی مثال بنیں۔

پہلے اپنے لیے اسکرین ٹائم متعین کریں اور ایسی سرگرمیوں کر ترجیح دیں ، جو ٹیکنالوجی پر مبنی نہ ہو ۔ایک صحتمندانہ توازن کے ذریعے ،آُپ اپنے بچوں کے ان پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

انعام دینے کانظام بنائیں

تعریف و توصیف کا نظام بچوں میں اسکریں ٹائم کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ قابل حصول مقاصد سیٹ کریں اوراس پر انہیں انعام بھی دیں ،جیسے اضافی پلے ٹائم یا اسپیشل آؤٹنگ۔ یہ مثبت طرز عمل بچوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی لمٹس کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔

زیادہ آوٹ دور سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں

آوٹ ڈورسرگرمیاں نہ صرف بچوں کا اسکرین ٹائم کم کریں گی بلکہ ان کی جسمانی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گی۔

فیملی تفریحات ، سائیکل چلانا ، یا پارک لے جانا اچھے متبادل ثابت ہوتے ہیں ۔

اسکرین فری ٹائم کو طے کرنا

ہفتے یا دن کا ایک مخصوص ٹائم ایسا بنائیں ، جب پوری فیملی کے لئے اسکرین کے استعمال پر پابندی ہو ۔ان اوقات میں آپ ، کھانوں کے دوران ، بیڈ ٹائم سے پہلے، یا ویک اینڈ کو شامل کرسکتے ہیں ۔ان اسکرین ٹائم پر سختی سے عمل کریں ۔

فیملی ٹائم کے لیے پلان بنائیں

روزانہ ایسا فیملی ٹائم بنائیں جہاں اسکرین کو دور رکھا جائے اور ہر ایک کوان سرگرمیوں کت ساتھ منسلک رہنا چاہیے ۔خواہ وہ بورڈ گیمز ہو، کھانابنانا ہو،یاواک کے لئے جانا ہو،ایک کوالٹی ٹائم کو تر جیح دینا ،خاندان کے بندھن کو مضبوط بناتا ہے اور ٹیکنالوجی سے دور کر دیتا ہے ۔

اسکرین ٹائم کو فائدہ مند بنائیں

ایک اصول سیٹ کریں کہ کب اور کتنی دیر ٹیکناوجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور پھر اس پر مکمل طور پر بندھے رہیں ، یہ طریقہ انہیں ذمہ دار بنائے گا اور وہ جدید سسٹم کی اہمیت کو سمجھ سکیں گے ۔

انہیں کچھ اور کرنے کی تلاش میں مدد دیں

جب بچہ بوریت کی شکایت کرے یا ڈیوائس کی عادت ترک کردے، تو انہیں متبادل سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کریں ، جو ان کی دلچسپی کو برقرار رکھے ۔انہیں کتابیں ، آرٹ کا سامان ،پزلز ،یا آوٹ ڈور کھلونوں کو تخلیقی کاموں اور اسکرین کے بغیر کی ایک دنیا سے متعارف کرائے گی ۔

Women

children

Parents

انٹرٹینمنٹ

Screen Time