Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے 5 صحافیوں کے ٹی وی پروگرامز کا بائیکاٹ کردیا

پارٹی رہنماؤں کو ان پروگرامزمیں شرکت نہ کرنے کی ہدایت، سرکلر جاری
شائع 15 مارچ 2024 08:56am

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو نجی ٹی وی چینلز پر ٹاک شوزکرنے والے 5 اینکرز کے پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے بعض ٹی وی چینلز اور اینکرز کے پروگرام میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کور کمیٹی نے 5 اینکرز کی فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو پابند کیا گیا ہے کہ اِن اینکرز کے پروگرام کا بائیکاٹ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جن 5 اینکرز اور ان کے پروگرامز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے ان میں دُنیا نیوز پر کامران شاہد کا پروگرام ’آن دی فرنٹ، ڈان نیوز پرعادل شاہ زیب کا پروگرام ’ ’لائیو ود عادل شاہ‘ ، سماء نیوز پر منیب فاروق کے پروگرام ’میرا سوال وِد منیب فاروق‘ اور جیو نیوز کے 2 اینکرز شاہ زیب خانزادہ ، سلیم صافی اور اُن کے پروگرامز ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ اور ’جرگہ‘ شامل ہیں۔

PTV

BYCOTT

tv anchors