Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

یو ایس اسٹیل کی چین کو فروخت کیلئے گرین سگنل دینے سے صدر بائیڈن کا انکار

ڈونلڈ ٹرمپ بھی سودے کے شدید مخالف، جاپانی ادارہ نپون اسٹیل 15 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 11:42am

امریکا اور چین کے درمیان ایک بڑے سودے کے حوالے سے اختلافات ابھرتے ہیں۔ ایک بڑے صنعتی ادارے کو جاپان کے ہاتھ بیچنے پر شدید ردِعمل دکھائی دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ یو ایس اسٹیل کو جاپان کے ادارے نپون اسٹیل کے ہاتھ فروخت کیے جانے کے خلاف ہیں کیونکہ یہ سودا امریکا کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ کھڑا کردے گا۔

جاپان میں فولاد تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے نپون اسٹیل نے گزشتہ دسمبر میں یو ایس اسٹیل کو 15 ارب ڈالر میں خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

یو اسٹیل کو نپون اسٹیل کے ہاتھ فروخت کرنے کی تجویز کو امریکا میں سیاست دانوں اور مزدور انجمنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے۔ بیشتر ناقدین نے اس سودے کو قومی سلامتی کی بنیاد پر مسترد کیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو اِس سودے کو منسوخ کرنے میں ایک سیکنڈ کی دیر نہیں لگائیں گے۔

Joe Biden

US STEEL

NIPPON STEEL

NO GREEN SIGNAL

US$ 15 BILLION