Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلیٰ ترین امریکی یہودی سیاست دان نے اسرائیل میں الیکشن کا مطالبہ کردیا

بنیامین نیتن یاہو کی حکومت اسرائیل کی ضرورت کے مطابق نہیں، سینیٹ میں قائدِ ایوان چَک شومر کا بیان
شائع 15 مارچ 2024 08:11am

امریکی سینیٹ کے قائدِ ایوان اور امریکا کے بلند ترین اعلیٰ ترین یہودی سیاست دان چِک شُومر نے اسرائیل سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں چَک شومر نے کہا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو اہمیت نہیں دے رہی۔ یہ حکومت اسرائیل کی ضرورت کے مطابق نہیں۔

چَک شومر کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور نراجیت پھیلنے کی صورت میں اسرائیل اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔

امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرزِ فکر و عمل سے مکمل متفق نہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اُسے تکلیف دینے والے اقدامات کر رہے ہیں تاہم وہ بھی بنیامین نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے تیار نہیں۔

CHUCK SHUMMER

SENATE MAJORITY LEADER

FRESH ELECTION IN ISRAEL