Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 81 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کو قومی اسمبلی کی ایک اور سیٹ مل گئی

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بلال اعجاز کی کامیابی کو اظہر قیوم ناہرہ نے چیلنج کیا تھا
شائع 14 مارچ 2024 10:55pm

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار پائے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

Recounting

Azhar Qayyum Nahra

NA 81