Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زین قریشی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر نامزد

زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی
شائع 14 مارچ 2024 10:06pm

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔

زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔

pti

Zain Qureshi

Sunni Ittehad Council

Parliamentary Leader