Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آرٹسٹ کی ذاتی زندگی میں لوگوں کا دخل دینا غلط ہے، صبا فیصل

اداکارہ کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں خصوصی شرکت
شائع 14 مارچ 2024 09:29pm

اداکارہ صبا فیصل کہتی ہیں لوگ سیلیبٹری کے ساتھ تصویر لینا اپنا حق سمجھتے ہیں ان کا ماننا ہوتا ہے سلیبریٹی پبلک پراپڑٹی سمجھتے ہیں میں اس کے خلاف ہوں ۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں ابھی بہت سے سی اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو مثبت رکھیں لوگوں کی باتوں اور رویوں کو نظر انداز کرنا چاہیے کیونکہ آپ منفی سوچ رکھ کر اپنا نقصان کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے آپ کو عزت شہرت دی ہے تو دوسروں کا وسیلہ بنیں ۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ نئے آرٹسٹ اور نئے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے سوشل اکاونٹ پر انہیں پروموٹ کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تو اپنی غذا کا خیال رکھتی ہوں لیکن جب جب لاہور جاتی ہوں تو ڈائٹ پلان ختم ہوجاتا ہے اور وہاں پراٹھے اور دیگر غذا سب چلتا ہے کیونکہ پنجاب میں نہ صرف کھانے بلکہ کھلانے کا رواج ہے۔

Saba Faisal