Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کا ایئرہیڈ کوارٹرز کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بحرینی کمانڈر نے گزشتہ روز ایئرچیف سے اور آج نیول چیف سے ملاقات کی
شائع 15 مارچ 2024 09:28am

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے نیول ہیڈ کوار ٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، گزشتہ روز بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ آج انھوں نے نیول چیف سے ملاقات کی جب کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جمعرات کو بحرینی کمانڈر اور پاکستانی ایئر چیف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور حکومتی سطح پر تعاون پربات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اورنیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کے آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بحرینی کمانڈرنےپاک فضائیہ کےاہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو خوب سراہا۔

ISPR

Pakistan Airforce