Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی کے سستا بازار میں لگی خوفناک آگ بجھا دی گئی، 30 سے زائد اسٹال خاکستر

ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 10:37pm

راولپنڈی کے مصریال روڈ پر واقع گاؤں چوہڑ ہرپال میں قائم اکبر سستا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، خوفناک آگ نے پورے سستا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے نتیکجے میں 30 ساے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے اور تاجروں کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ممکنہ طور پر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

چوہڑ سستا بازار میں لنڈا اور کپڑے کی دوکانیں ہیں، آگ کے باعث تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے، اس دوران 11 فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز موقعہ پر مصروف عمل رہے۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔

Sasta bazar

Rawalpindi Fire