Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ اور عاصم حسین کا ایان اور انابیہ کےتعلیمی اخراجات اٹھانےکا اعلان

بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کئے جائیں گے
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 08:14pm

گورنر سندھ کامران ٹسوی اور پی پی رہنما عاصم حسین نے دو روز قبل گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

کامران ٹیسوری نے ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ کی دعوت پر دونوں بچے گورنر ہاؤس گورنر سندھ سے ملاقات کے کے لئے پہنچے۔

گورنر سندھ نے دونوں بچوں کو افطار پر مدعو کیا تھا، ملاقات میں گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی مکمل کفالت و تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ والدین کے ساتھ نہ رہنے والے بچے اگر سکی بھی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں تو وہ مجھے سے مل سکتے ہیں

دوسری جانب ڈاکٹرعاصم نے بھی دونوں بچوں سے ملاقات کی ملاقات میں ضیاء الدینا اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانےکا اعلان کیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے ہدایت کی کہ بچوں کوضیاءالدین اسکول میں مفت داخلہ دیاجائےگا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔ ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے۔

12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ کووڈ کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جاسکے ہیں۔ ایان نے جماعت دوہم جبکہ انابیہ نے بس جماعت اول تک تعلیم حاصل کی ہے۔

karachi

North Nazimabad

asim hussain