Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر لگائے جانے کی تردید

حکومت نےچیف الیکشن کمشنرکوکوئی آفرنہیں کی، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 06:22pm
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل

عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو کینیڈا کا سفیر لگائے جانے کا دعویٰ کیا ، تو ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آگیا ، کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکوکسی ملک کاسفیرنہیں بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنرسےمتعلق گمراہ کن افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی ملک کے سفیر نہیں بن رہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مذید کہنا تھا کہ ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، حکومت نےچیف الیکشن کمشنرکوکوئی آفرنہیں کی، مدت مکمل کرنےکےبعد بھی الیکشن کمشنر اپنے ملک میں ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

umar ayub

Election Commission of Pakistan (ECP)

cheif election commioner