Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب

ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 16 مارچ تک درخواستیں ارسال کریں ،نیربخاری
شائع 14 مارچ 2024 04:19pm

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے درخواستیں طلب کرلیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 16 مارچ تک درخواستیں ارسال کریں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی کے لیے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ منسلک کریں، درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوں گی۔

سید نیر حیسن نے ہدایت کی کہ بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز ہوگا، درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی یا ہاؤس میں ایک سٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کی جائیں۔

اسلام آباد

PPP

by election

Pakistan People's Party (PPP)

ppp candidates

by election schedule