Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل میچ کے دوران ایسا کیا ہوا جو بھارتی اداکارہ بھی حیران رہ گئیں؟

سونم باجوہ اس سے قبل پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں
شائع 14 مارچ 2024 01:54pm

پاکستان میں ان دنوں پی ایس ایل کے چرچے ہیں، جہاں دلچسپ اور حیرانکن مناظر سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ایسی ہی ایک صورتحال نے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کو بھی حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے ردعمل دیا ہے، جس میں وہ اپنے پوسٹر کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ کیا؟ کیا یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کی گئی ہے؟

دراصل سونم باجوہ نے پی ایس ایل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے ہاتھ میں تھامے پوسٹر کو دیکھ کر یہ ردعمل دیا ہے۔

جس میں ایک صارف نے لکھا کہ سونم باجوہ کے ایک مداح نے پی ایس ایل میچ کے دوران کارڈ لے آیا۔

میچ کے دوران مداح نے پنجابی زبان میں لکھا تھا کہ ’میں لاہوریا تیرے تے آریا اے اوئے‘۔

اس جملے کے ساتھ ہی سونم باجوہ کی تصاویر بھی مداح نے لگائی تھیں، جس میں اداکارہ مشرقی لباس میں دکھائی دیں۔

ممکنہ طور پر سونم باجوہ لباس کو دیکھ کر ہی حیران تھیں اور یہ تبصرہ کرنے پر مجبور ہوگئیں کہ یہ کیا اے آئی سے بنائی گئی ہیں؟

واضح رہے اس سے قبل پاکستانی صحافیوں سے بات چیت میں سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جبکہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کی بھی شکر گزار دکھائی دیں۔

PSL

social media

Indian Actress

Sonam Bajwa