Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نائجیریا میں شرعی پولیس نے ایک خاتون سمیت 11 روزہ خور گرفتار کرلیے

روزہ نہ چھوڑنے کے عہد پر چھوڑ دیا، مسلم اکثریتی ریاست کینوں میں شروعی قوانین بھی نافذ ہیں۔
شائع 14 مارچ 2024 01:52pm

نائجیریا میں شرعی پولیس (حسبہ) نے ایک خاتون سمیت 11 روزہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

حسبہ کے اہلکار رمضان میں گشت کرتے ہیں تاکہ سرِعام کھانے پینے والوں کو گرفتار کیا جاسکے۔

دو دن قبل حسبہ کے اہلکاروں نے 11 افراد کو سرِعام کھاتے پیتے پکڑلیا۔ ان تمام افراد کو بعد میں یہ عہد لے کر چھوڑ دیا گیا کہ وہ آئندہ جان بوجھ کر روزہ نہیں چھوڑیں گے۔

بی بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ حسبہ کے اہلکار کسی بھی غیر مسلم کو کھانے پینے سے نہیں روکتے۔ صرف ان غیر مسلموں کو پکڑا جاتا ہے جو روزے کے دوران مسلمانوں کو کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتے پائے جائیں۔

کینو مسلم اکثریتی ریاست ہے جہاں سیکیولر جیوڈیشل سسٹم کے ساتھ ساتھ شرعی نظام بھی رائج ہے۔

NIGERIA ISLAMIC POLICE

HASBAH

NON FASTING ARRESTED