Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لومڑی والا ماسک پہن کر اس کے یتیم بچے کی پرورش

ورلڈ وائلڈ مرکز کا ممتا کا احساس لیے منفرد انداز کی پوسٹ وائرل ہوگئی
شائع 14 مارچ 2024 02:02pm
بے بی فوکس ریسکیوڈ
بے بی فوکس ریسکیوڈ

یورپ میں ایشیائی ممالک کے برعکس جانوروں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ان کے علاج کے لیے کئی طرح کر سینٹرز بھی قائم کئے گئےہیں،

ان ممالک میں لاوارث جانوروں کو سڑکوں پر کھلا چھوڑنے کی بجائے انکی دیکھ بھال اور پرورش کے لئے قائم ایسے مراکز میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

ایسا ہی ایک منفرد انداز فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں نظر آرہا ہے جوامریکی ریاست ورجینا کے شہر رچمنڈ میں قائم جنگلی حیات کے مرکز کی طرف سے پوسٹ کی گئی ۔ پوسٹ میں عملے کو ایک لومڑی کے ہتیم بچے کو لومڑی کاماسک اور ہاتھوں میں ربڑ کے داستانے پہنے سرنج سے دودھ پلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

پیج میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو اپنی ماں کا احساس دینے کے لیے سینٹر میں ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں جانور کی ایک نقلی کھال کو اندر سے بھر کر اس پر بچے کو بٹھایاجاتا ہے تاکہ اسکو محسوس ہو کہ وہ اپنی ماں کے پاس ہے۔

پیج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لومڑی کے بچے کو جنگل جیسے ماحول میں رکھنے کے لئے دودھ پلانے اور دیکھ بھال کرنے والا عملہ لومڑی کا ماسک پہن لیتا ہے اور ہاتھوں کو چھپانے کے لئے ربڑ کے داستانے بھی پہن لیتاہے ۔

پیج کےمطابق لومڑی کے بچے کو ایسی جگہ رکھا گیا ہے، جہاں کم سے کم انسانی آوازیں آرہی ہوں ۔ وائلڈ لائف کے مطابق ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ جب بچے کو واپس جنگل میں چھوڑا جائے تو اسے وہاں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔

رچمند کے وائلڈ لائف سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلیساسٹینلی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس کے بیک گراونڈ کے متعلق بتایا کہ لومڑی کے بچے کو ایک شخص 29 فروری کو چھوڑ گیا تھا جس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ سیر کر رہا تھا جب وہ اسے تنگ جگہ پر ملا ، پہلے تو وہ اسے بلی کا سمجھ کر لاوارث جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں چھوڑ گیا ۔

بعد میں غور کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بلی کا نہیں لومڑی کا بچہ ہے ۔

ادارے نے ابتدا میں لومڑی کے ٹھکانے کو ڈھونڈنےکی بھی کوشش کی ،مگر جنگلی جانوروں کےادارے کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تمام لومڑیوں کو پکڑ کر سینٹر بھیج دیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے یہ بچہ جال میں سے یا ٹرک کے اندر ڈالتے ہوئے گر گیا ہو ۔

وائلڈ لائف سینٹر کی ڈائریکتر کا کہناتھا کہ عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ ہر دوسے چار گھنٹے انہیں دودھ دیاجائے اور انکے پاس جاتے ہوئے لومڑی کی شکل کے ماسک پہننا لازمی ہے ۔

لومڑی کے بچے کے آس پاس چنداسٹفڈ لومڑیاں بھی رکھی گئی ہیں ، تاکہ جب وہ بڑاہوجائے تو اسے جنگل میں اپنے ہی جیسے جانوروں کے پاس بھیج دیا جائے اور اس وقت اسے کوئی اجنبیت نہ ہو ۔

اس مشن کے لئے سینٹر نے دیگر مراکز میں لومڑیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور سینٹر کو ورجینا کے ایک مرکز میں تین ہرن کے بچوں کا بھی پتہ چلا ہے، اس بچے کو اسی سینٹر میں منتقل کردیا جائے گا اور پھر کچھ بڑاہونے کے بعد ایک ساتھ جنگل منتقل کر دیا جائے گا ۔

انٹرٹینمنٹ

animal