Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

فزکس کے پرچے میں علی ظفر کے گیت والی وڈیو پھر وائرل

بہار میں بھی امتحانی پرچوں میں فلمی گیتوں سمیت اوٹ پٹانگ باتیں لکھنے کی روایت رہی ہے.
شائع 14 مارچ 2024 01:29pm

ایک طالبہ کی وہ وڈیو پھر وائرل ہوگئی ہے جس میں اس نے فزکس کے سوالوں کے جواب میں علی ظفر کا گیت لکھ مارا تھا۔ علی ظفر نے یہ وڈیو پہلی بار 2022 میں وائرل کی تھی۔

ایک ایکس پوسٹ میں علی ظفر نے طلبہ سے اپیل بھی کی کہ وہ ان کے گیتوں میں فزکس کے سوالوں کے جواب تلاش نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو فزکس ہر جگہ موجود ہے تاہم طلبہ کو پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے، گانوں پر نہیں۔ اور اساتذہ کا احترام بھی کرنا چاہیے۔

فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گیت پاکر ایک ممتحن نے ریمارکس دیے کہ فزکس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

بہت سے طلبہ امتحان دیتے وقت جب کچھ بھی سمجھ نہیں پاتے تو اِدھر اُدھر کی باتیں لکھ کر کاپی بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وڈیو میں ایک ٹیچر کو یہ گیت (میں نے تجھے دیکھا) بلند آواز سے پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

یہ وڈیو علی ظفر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے 2022 میں شیئر کی گئی تھی۔

حال ہی میں یہ وڈیو انٹرنیٹ پر دوبارہ نمودار ہوئی ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کی ریاست بہار میں امتحانی پرچوں میں فلمی گیت اور دیگر اوٹ پٹانگ باتیں لکھنے کی روایت رہی ہے۔ بہت طلبہ امتحانی کاپی میں 100 اور 500 روپے کے کرنی نوٹ بھی رکھتے ہیں تاکہ ممتحن انہیں پاسنگ مارکس دے دیں۔

امتحانی کاپی میں اوٹ پٹانگ باتیں لکھنے کا رجحان مزاح کے کھاتے میں تو ہے تاہم حکومتی مشینری کو ان مشکلات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو طلبہ کو امتحان دیتے وقت پیش آتی ہیں۔ ان کی مشکلات کا اندازہ لگاکر ماہرین تعلیم اُن کے تدرارک کی صورت نکال سکتے ہیں۔

ali zafar

Physics

SONG IN PAPER