Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائیو آن لائن کلاس میں شادی کی پیشکش کی وائرل ویڈیو، ’انتظار نہیں کرسکتے تھے‘

ریاضی کے ٹیچر نے خاتون ٹیچر کو پروپوز کرنے کے لیے الگ سیشن رکھ دیا تھا
شائع 14 مارچ 2024 12:46pm
Photo Soure: Adda 247
Photo Soure: Adda 247

بھارت میں لائیو آن لائن کلاس کے دوران ریاضی کے ٹیچر نے ساتھی ٹیچر سے محبت کا اظہار کر دیا ہے، ساتھ ہی شادی کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن ایجوکیشن ادارے Adda247 پر ایک آن لائن کلاس کے دوران یہ خاتون ٹیچر کو پروپوز کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نونیت تیواری نامی میزبان ٹیچر نے Biggest Surprise Reveal کے نام سے سیشن کا آغاز کیا، جس میں ٹیچر نے خاتون ٹیچر سونا کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا۔

نونیت تیواری کا کہنا تھا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ تم نہ صرف مجھے پروفیشنل لائف میں سپورٹ کرو گی، بلکہ نجی زندگی میں بھی سپورٹ کرو گی، ہر وقت سپورٹ کرو گی‘۔

اسی دوران نونیت مسکراتے دکھائی دیے اور ساتھ ہی کہا کہ ’دیکھو میرے اسٹوڈنٹ بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں‘۔

ٹیچر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کیا صحیح ہے یا کیا غلط، مگر میں یہ نہیں کہنا چاہتا ہوں کہ ’آئی لو یو‘، یا ’آئی لائک یو‘۔

میں صرف تم سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں، کہ کیا تم مجھ سے پیار کرتی ہوں؟

جس پت خاتون ٹیچر نے بھی فوری ردعمل دیا، سونا کا کہنا تھا کہ ’میرے دل سے تمہارے لیے ہاں ہے‘۔

دوسری جانب تعلیمی ادارے میں ٹیچر کے اس عمل پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا، اسی لیے پڑھائی نہیں ہو رہی ہے۔

جبکہ ایک صارف نے ٹیچرز پر ہی سوال اٹھا دیا، اور کہا یہ کیا واقعی اساتذہ ہیں؟ اگر ہاں! تو میں انٹرنیٹ چھوڑ رہا ہوں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بڑا سرپرائز لکھا وہ بھی گلابی رنگ سے، کیا ہی پتہ چلے گا، میم کو کہ کیا ہونے جا رہا ہے، آج لائیو کیمرے پر۔

ساتھ ہی صارف نے مزید کہا کہ کوچنگ انسٹیٹوٹ تعلیم بیچتے بیچتے کب میٹریمونئیل سائٹس بن گئی ہیں، پتہ بھی نہیں چلا

india

teacher

PROPOSAL

online class